ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سری لنکا: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 146 ہلاکتیں

سری لنکا: سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 146 ہلاکتیں

Sun, 28 May 2017 18:13:38  SO Admin   S.O. News Service

کولمبو،28مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 146 انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ سری لنکا کے وسطی اور غربی حصوں کے چودہ مقامات پر موسلادھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ امدادی کارکنوں نے کیچڑ میں پھنسے ہوئے پچاس زخمیوں کو بچا لیا ہے۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ابھی بھی 112 افراد لاپتہ ہیں۔ سری لنکا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق کئی دیہات تک رسائی انتہائی مشکل ہو چکی ہے کیونکہ وہ پوری طرح سیلابی پانی میں گِھرے ہوئے ہیں۔ ملکی وزیر صحت راجیتھا سینارتنے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضہ اور ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔


Share: