ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سدھیر کمار کو بچانے کی کوششیں تیز، آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے کی میٹنگ،گرفتاری کو قراردیاغلط

سدھیر کمار کو بچانے کی کوششیں تیز، آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے کی میٹنگ،گرفتاری کو قراردیاغلط

Mon, 27 Feb 2017 12:09:04  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 26، فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن پرچہ لیک معاملے میں کمیشن کے سابق صدر سدھیر کمار کی گرفتاری کا معاملہ اب طولپکڑتاجارہاہے۔اس معاملے کو لے کر اتوار کو بہار کے آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے دارالحکومت پٹنہ میں ایک میٹنگ کی۔میٹنگ میں پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ سنجے اگروال سمیت بڑی تعداد میں آئی اے ایس افسران شامل ہوئے۔میٹنگ میں ترقیاتی امورکے کمشنر ششر سنہا، پرنسپل سکریٹری ہرجوت کور، پٹنہ ضلع مجسٹریٹ سنجے اگروال، آئی اے ایس مجسمہ ایس ورما،اورنگ آباد کے ضلع مجسٹریٹ سمیت کئی محکموں کے پرنسپل سکریٹری اور ڈی ایم شامل ہوئے۔میٹنگ شروع ہونے سے پہلے آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے رکن اور ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈیمے ابراہمی نے دو ٹوک الفاظ میں سدھیر کمار کی گرفتاری کو غلط قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایک آئی اے ایس کی گرفتاری میں جس طرح کی جلدبازی دکھائی گئی وہ کہیں سے بھی صحیح نہیں ہے۔


Share: