ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے مسودے پر امریکی قانون ساز متفق

روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے مسودے پر امریکی قانون ساز متفق

Sun, 23 Jul 2017 17:22:48  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ قانون ساز روس کے خلاف پابندیوں کے ایک بل کے مسودے پرمتفق ہوگئے ہیں۔ اس بل کے مطابق شام اور یوکرائن میں روسی مداخلت کی بنا پر اس کے خلاف پہلے سے عائد پابندیوں کومزیدسخت بنایاجائے گا۔ اس بل کے تحت ایران اور شمالی کوریا پر بھی مزید پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ امریکی قانون سازوں کی جانب سے یہ بل ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے، جب صدر ٹرمپ روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے حوالے سے متعددمرتبہ بیانات دے چکے ہیں۔ 


Share: