ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / روس پرعائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے:امریکا

روس پرعائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے:امریکا

Sun, 28 May 2017 11:27:37  SO Admin   S.O. News Service

تارو مینا ،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پر عاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا کوئی پلان زیرغور نہیں۔ اٹلی میں گروپ 7 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گیری کوھن نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر یوکرائن کے تنازع کے باعث عاید کردہ پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کاکہنا تھا کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پرعاید امریکی پابندیوں میں نرمی نہیں کی جائے گی بلکہ ان پابندیوں میں مزید سختی کرنے کا امکان موجود ہے۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں امریکا اور یورپی یونین نے سنہ 2014ء میں جزیرہ نما القرم کو روس میں شامل کیے جانے اور مشرقی یوکرائن میں ماسکو کی حامی اور مخالف فورسز میں لڑائی کے بعد پر روس پر پابندیاں عاید کی تھیں۔امریکی حکومت کے مشیر کے بیان کے باوجود یہ واضح نہیں کہ آیا صدر ٹرمپ روس پر پابندیوں میں توسیع کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔مسٹر کوھن کا کہنا تھا کہ روس پر عاید پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


Share: