دمشق،16مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی‘داعش‘ عراق اور شام میں تاریخی آثار قدیمہ کی تباہی اور بربادی میں مشہور ہے۔ حال ہی میں داعش کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں جنگجوؤں کو دیر الزور شہر میں تاریخی نوادرات اور آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔ داعش کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔’دیر الزور: مورتیوں کی توڑپھوڑ‘ کیعنوان سے جاری کردہ فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ یہ آثار قدیمہ عراق کی سرحد سے متصل مغربی البوکمال میں الصالحیہ کے مقام پر پائی گئی تھیں جنہیں بتاہ کیا جا رہا ہے۔ویڈیو میں ایک داعشی جنگجو کو آثار قدیمہ کی توڑپھوڑ کے دوران یہ کہتے سنا جاسکتا ہیکہ ’یہ وہ بت ہیں جنہیں تم نے اللہ کے بجائے اپنے معبود بنا رکھا ہے۔ اب دیکھو اپنے معبودوں کا حال‘۔خیال رہے کہ داعش پر انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے ساتھ ساتھ تاریخی آچار قدیمہ کو تباہ کرنے اور اپنی مالی ضروریات کے لیے نوادرات کو اونے پونے فروخت کرنے کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔