ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی میں آپ کے ممبر اسمبلی کا بھائی بزرگ خاتون سے بدسلوکی ، مار پیٹ کے الزام میں گرفتار

دہلی میں آپ کے ممبر اسمبلی کا بھائی بزرگ خاتون سے بدسلوکی ، مار پیٹ کے الزام میں گرفتار

Tue, 28 Feb 2017 11:04:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور پارٹی کے ممبران اسمبلی پر ایک بعد ایک الزامات لگ رہے ہیں۔اب ایک بار پھر ایک رکن اسمبلی سرخیوں میں ہیں۔خبروں کے مطابق جنک پوری سے آپ ممبر اسمبلی راجیش رشی اپنے بھائی کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں، دراصل راجیش رشی کے بھائی راجیو رشی پر پڑوسی بزرگ جوڑے کے ساتھ مار پیٹ اور بدسلوکی کا الزام لگا ہے۔پولیس نے راجیو رشی اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پر بزرگ خاتون سے چھیڑخانی اور مار پیٹ کا الزام لگا ہے۔مار پیٹ کا یہ واقعہ اتوار کی شام کا بتایا جا رہا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق، اتوار کی شام ممبر اسمبلی کے گھر پر ان کے کچھ حامی آئے ہوئے تھے،حامیوں نے اپنی گاڑیاں دوسرے گھروں کے آگے کھڑی کر دی تھی، جس کی وجہ سے پڑوسیوں کو دقت ہو رہی تھی۔ممبر اسمبلی کے پڑوسی بزرگ وریندر تلوار نے ان کے گھر کے آگے سے گاڑی ہٹانے کو کہا، اسی بات کو لے کر وریندر اور راجیو کے درمیان کہا سنی ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔الزام ہے کہ کار ہٹانے کی بات ممبر اسمبلی کے بھائی راجیو رشی کو اتنی ناگوار محسوس ہوئی کہ انہوں نے بزرگ جوڑے کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی۔الزام ہے کہ راجیو رشی ، ان کے بیٹے اور ممبر اسمبلی کے ایک حامی ستیش یادو نے بزرگ جوڑے کی بری طرح پٹائی کردی ۔اس واقعہ کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں راجیو رشی بزرگ جوڑے کے ساتھ الجھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں رہے ہیں۔متاثرہ جوڑے کی شکایت کے بعد پولیس راجیو رشی اور ستیش یادو کو پوچھ گچھ کے لیے اپنے ساتھ تھانے لے گئی۔اس واقعہ کے بارے میں اپنی طرف سے صفائی دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی راجیش رشی کا کہنا ہے کہ پہلے پڑوسیوں نے ان کے بھائی کے ساتھ گالم گلوچ کرنا شروع کیا تھا۔


Share: