جے پور،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جے پور کے سانگانیر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتہ کو دہلی سے آئے انڈگو طیارے کو کھڑا کرتے وقت یہ اےئروبرج سے ٹکراگیا۔ مسافر اور عملے کے راکان محفوظ ہیں۔ ہوائی جہاز کے ایک ونگ کو معمولی نقصان پہنچا۔سانگانیر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قائم مقام ڈائریکٹر ایم پی بنسل نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی سے ہوائی اڈے پر پہنچا انڈگو طیارہ جب پارک ہو رہا تھا، اس دوران اس کا ایک ونگ اےئروبرج سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں دہلی سے پہنچے 174 مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ طیارے کو کچھ وقت بعد دوبارہ دہلی کے لئے پرواز کرنی تھی لیکن اس حادثے کی وجہ سے آگے پرواز نہیں بھر سکا۔