ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھارواڑجانے والی بس میں اچانک آگ؛ تین مسافر زندہ جل گئے؛ نو شدید زخمی

دھارواڑجانے والی بس میں اچانک آگ؛ تین مسافر زندہ جل گئے؛ نو شدید زخمی

Thu, 28 Jul 2016 02:20:14  SO Admin   S.O. News Service

ہبلی27جولائی(ایس نیوز) بنگلور سےدھارواڑ جارہی ایک نجی بس میں آگ لگ جانے کے نتیجہ میں تین افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ نو افراد شدید طور پر جھلس گئے ۔ یہ حادثہ آج بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا، بتایا گیا ہے کہ بس اپنی رفتار سے دوڑ رہی تھی۔کہ ہبلی کے قریب ورور میں اچانک بس کو آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثہ میں بس پر سوار بیشتر مسافر زخمی ہوگئے۔ جس میں نو کو شدید زخمی حالت میں ہبلی کے کمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت ایشوریہ پرکاش ، سنیل ، راگھویندرا، نیترا شٹی اور مہانتیش پاٹل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس حادثہ کے سبب بس پوری طرح جل کر تباہ ہوگئی۔ جل کر مرنے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ حکام ان کی شناخت کرنے کیلئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ 

اطلاع کے مطابق یہ بس بنگلور سے رات 8:30 بجے دھارواڑ کے لئے نکلی تھی اور صبح چھ بجے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے والی تھی، مگرمنزل کےعین قریب پہنچ کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس پر ڈرائیور اور کلینر سمیت 15 لوگ سوار تھے۔ حادثے میں بس ڈرائیور اور کلینر دونوں محفوظ ہیں۔

اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ دوڑتی بس پر اچانک آگ کیسے لگی، البتہبتایاجارہا ہے کہ بس کی پچھلی ڈکی میں سگریٹ اور شراب کے بوکسس تھے، جس کے ذریعے آگ پھیلی ہوگی۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔
 


Share: