ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دو سال سے شیلا دکشت اور مکیش امبانی پر کارروائی نہیں ہوئی،ایل جی اور مینا پرایف آئی آرہو درج

دو سال سے شیلا دکشت اور مکیش امبانی پر کارروائی نہیں ہوئی،ایل جی اور مینا پرایف آئی آرہو درج

Thu, 23 Jun 2016 12:02:11  SO Admin   S.O. News Service

’آپ‘‘ نے گھیرا،جب 11ماہ کاروائی کرنے پر کجریوال پرایف آئی آردرج ہوسکتی ہے توان پرکیوں نہیں؟ 

نئی دہلی، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی (آپ)نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دو سال سے شیلا دکشت اور مکیش امبانی پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے اس لئے ایل جی نجیب جنگ اور اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی)چیف مکیش مینا پر معاملے کو دبانے کے الزام میں ایف آئی آردرج ہو۔عام آدمی پارٹی کے مطابق جنوری 2014میں جب دہلی میں اس کی 49دن کی حکومت تھی تب اس نے سابق وزیر اعلی شیلا دکشت پر دولت مشترکہ اسکینڈل سمیت 4مقدمات میں اے سی بی میں ایف آئی آردرج کرائی تھی جبکہ ایک ایف آئی آرجی بیسن معاملے میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے خلاف درج کرائی تھی جس میں گزشتہ دو سال سے کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لئے ایل جی ، اے سی بی کو پارٹی کی شکایت بھیج کر خود اپنے اور اے سی بی چیف مکیش مینا کو انہیں ایف آئی آرمیں شریک ملزم بنائیں۔عام آدمی پارٹی کے 12ممبران اسمبلی کا ایک وفد ایل جی سے ملنے ایل جی سیکریٹریٹ پہنچ گیا لیکن ملاقات کا وقت پہلے سے طے نہ ہونے کی وجہ سے ایل جی نے ’’آپ‘‘اراکین اسمبلی سے بات نہیں کی لیکن ان کے سکریٹری نے شکایت کو لیا۔’’آپ‘‘لیڈر سومناتھ بھارتی نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی اور اے سی بی ہمارے ہاتھ میں تھی تب ہم نے ایف آئی آربھی کروائی اور کیس میں تیز کارروائی کی لیکن جب دہلی میں ایک سال صدر راج تھا اور ایک سال جب اے سی بی ہمارے ہاتھ میں نہیں تھی تب پورے دو سال تک ان معاملات میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لئے ایل جی اور مکیش مینا کو انہیں معاملات میں شریک ملزم بنایا جائے۔ایل جی اپنے خلاف خود ایف آئی آرتو کروانے سے رہے اور اے سی بی چیف مکیش مینا اپنے خلاف ایف آئی ارکروانے سے ... اور یہ بات عام آدمی پارٹی بھی جانتی ہے لیکن وہ اس مطالبے کے ذریعہ یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ جب 11ماہ تک ٹینکر گھوٹالے میں کارروائی نہ کرنے کے الزام میں کجریوال حکومت پرایف آئی آرہو سکتی ہے تو پھر 2سال تک شیلا دکشت اور مکیش امبانی سمیت دیگر ملزمان پر کارروائی نہ کرنے پر ایل جی نجیب جنگ اور اے سی بی سربراہ مکیش مینا کے خلاف ایف آئی آرکیوں نہیں ہو سکتی؟۔


Share: