نئی دہلی ،26مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ سال سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں بین الاقوامی ڈبیو رکھنے کے بعد کئی مواقع پر شاندار کارکردگی کرنے والے ہندوستان کے نوجوان گول کیپر آکاش چکتے کو دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا بھروسہ ہے۔گزشتہ سال ایشیائی چمپئنز ٹرافی کے لئے ریزرو گول کیپر کے طور پر کانٹن گئے چکتے کو پی آر شری جیش کے زخمی ہونے کے بعد اہم گول کیپر کا کردار اداکرنا پڑاتھا۔ انہوں نے ملائیشیا کے خلاف ہندوستان کی 2۔1 کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ہندوستان نے اس کے بعد سابق چمپئن پاکستان کے خلاف فائنل میں 3۔2 سے جیت درج کی اور چکتے روایتی حریف کے خلاف میچ کے دباؤ کو آسانی سے برداشت میں کامیاب رہے۔چکتے نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ملے تجربے سے مجھے کافی مدد ملی، میں دنیا کی اعلی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کو لے کر فکر مند ہوں۔ اس سال بھی سلطان اذلان شاہ کپ کے دوران شری جیش کے چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر ہونے پر چکتے نے ذمہ داری سنبھالی اور ہندوستان نے ٹورنامنٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا۔چکتے کا خیال ہے کہ وہ گزشتہ ایک سال کے مقابلے میں اب کہیں بہتر گول کیپر ہیں۔بنگلور میں ہندوستانی کھیل اتھارٹی میں موجودہ قومی کیمپ کے دوران پریکٹس سیشن کے بعد چکتے نے کہاکہ ہندوستان کے لئے میرے پہلے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے بعد مجھے پتہ تھا کہ مجھے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے آغازسے اعتماد کی سطح میں اضافہ سے ہوگا، میں نے اس سے پہلے کبھی جونیئر ہندوستانی کیمپ میں حصہ نہیں لیا، مجھے براہ راست سینئر سطح پر کھیلنے کا موقع ملا اور مجھے پتہ تھا کہ میری بنیاد میں کمزوری ہے۔