ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / دنیا کا مہنگا ترین فٹ بالر حرمِ مکّی میں!

دنیا کا مہنگا ترین فٹ بالر حرمِ مکّی میں!

Mon, 29 May 2017 18:39:50  SO Admin   S.O. News Service

مکہ مکرمہ،29مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالر اور فرانسیسی ٹیم کے رکن ’’پال پوگبا‘‘ نے اتوار کی شام فیس بک پر اپنی ایک تصویر جاری کی جس میں وہ مسجدِ حرام میں بیت اللہ کے قریب احرام میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے ستارے نے خانہ کعبہ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے خوب صورت چیز ہے جو میں نے اپنی زندگی میں دیکھی۔اس سے قبل پال نے مطاف میں کھڑے ہو بنائی گئی بیت اللہ کی ایک وڈیو بھی فیس بک پر جاری کی تھی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ’’رمضان کریم‘‘ تحریر کیا تھا۔ادھر ٹوئیٹر پر سرگرم حلقوں نے ہفتے کے روز معروففرانسیسی کھلاڑی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں وہ رمضان کے پہلے روز عمرے کی ادائیگی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
 


Share: