ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / داعش نے رمضان المبارک میں 14عراقی خون میں نہلا دیئے

داعش نے رمضان المبارک میں 14عراقی خون میں نہلا دیئے

Wed, 31 May 2017 10:50:37  SO Admin   S.O. News Service

بغداد30مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے الکرادہ میں بارود سے بھری ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 14افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے کے دوران سوموار اور منگل کی درمیانی شب الکرادہ کے مقام پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر کے اسے ملانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں۔خیال رہے کہ الکرادہ کا علاقہ گنجان آباد ہونے کے باعث شہر کا اہم ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ ماہ صیام کے موقع پر شہریوں کا رش زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔


Share: