ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Fri, 28 Jul 2017 21:41:34  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،28جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فوربز میگزین نے، جو دنیا کے امیر ترین افراد کا ریکارڈ رکھتا ہے، اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بیزوس   کی دولت کا ندازہ ساڑھے 90ارب ڈالر سے کچھ زیادہ ہے۔دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں سب سے اوپر ایک نئے شخص کا نام سامنے آیا ہے۔یہ امیر ترین شخص ہیں انٹرنیٹ پر مصنوعات فروخت کرنے والی ایک بڑی کمپنی ایمزان کے بانی اور سربراہ جیف بیزوس۔انہوں نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کا شمار اس سے پہلے دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر کیا جاتا تھا۔فوربز میگزین نے، جو دنیا کے امیر ترین افراد کا ریکارڈ رکھتا ہے، اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بیزوس کی دولت کا ندازہ ساڑھے 90ارب ڈالر سے کچھ زیادہ ہے۔ان کا سرمایہ بل گیٹس سے بڑھ گیا ہے جن کی دولت اس وقت 90 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔بیزوس، جن کی عمر 53 سال ہے، اپنی کمپنی ایمیزان کے تقریباً 17 فی صد شیئرز کے مالک ہیں۔ انہوں نے یہ کمپنی 1994 میں ان لائن مصنوعات کی خرید وفروخت کے لیے قائم کی تھی۔ بعد میں انہوں نے اس بینر کے نیچے جدید ٹیکنالوجی مثلاً کلاؤڈ، آن لائن ویڈیو، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کے شعبے بھی شروع کر دیے۔ایمزان نے معروف گروسری چین ہول فوڈ کو بھی خرید لیا ہے جس سے فوڈ کی آن لائن فروخت بھی شروع ہو جائے گی۔بیزوس نے بل گیٹس کو جن کے پاس گذشتہ 22 برسوں میں سے 18 سال تک امیر ترین شخص کا اعزاز رہا، پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گیٹس نے خود کو مائیکروسافٹ کی سربراہی سے الگ کر لیا ہے اور وہ اپنا وقت سماجی فلا ح و بہبود کے کاموں پر صرف کر تے ہیں۔حالیہ برسوں میں وہ خیراتی اداروں کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ دے چکے ہیں۔ایمیزان کے بیزوس وہ چھٹے شخص ہیں جنہیں گذشتہ 30 سال کے عرصے میں دنیا کے امیر ترین فرد ہو نے کا اعزاز ملا ہے۔ایمزان کے ساتھ ساتھ وہ واشنگٹن پوسٹ کارپوریشن اور خلائی ٹیکنالوجی کی کمپنی بلیو ارویجن کے بھی مالک ہیں۔
 


Share: