ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جہادیوں کے خلاف لڑائی میں اتحادی مزید فعال کردار ادا کریں:ٹرمپ

جہادیوں کے خلاف لڑائی میں اتحادی مزید فعال کردار ادا کریں:ٹرمپ

Sat, 06 May 2017 20:36:04  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انسداد دہشت گردی کے لیے نئی مجوزہ حکمت عملی میں اتحادی ممالک پر زور ڈالا جائے گا کہ وہ انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ ایک گیارہ صفحات پر مشتمل دستاویز میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو گا۔ مسودے میں زور دیا گیا ہے کہ امریکا، مہنگی اور طویل عسکری کارروائیوں یا مہمات سے دور رہے۔ اطلاع ہے کہ اس دستاویز کو آئندہ کچھ دنوں میں عام کیا جائے گا۔ جہادیوں کو شکست دینے کے حوالے سے پچھلے چھ سالوں میں جاری ہونے والایہ پہلا باقاعدہ دستاویز ہوگا۔ مسلم انتہا پسندی کے خلاف لڑائی ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک اہم جزو تھا۔


Share: