جکارتہ،25مئی(ایس ا ونیوزآئی این ایس انڈیا)انڈونیشیا میں ہوئے دوہرے بم دھماکوں کے بعد صدر نے عوام کو صبر و تحمل کی تاکید کی ہے۔ دارالحکومت جکارتہ کے ایک مصروف بس ٹرمینل کے قریب بدھ کی شام ہوئے ان دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم دس افراد زخمی ہو گئے تھے۔ انڈونیشیا کی قومی پولیس کے نائب سربراہ جنرل سیف الدین نے کہا کہ بظاہر یہ خود کش بم حملہ ایک ایسے جلوس کے موقع پر کیا گیا، جو رمضان کے اسلامی مہینے کے آغاز کے حوالے سے نکالا گیا تھا۔ صدر جوکو ودودو نے کہا ہے کہ رمضان کی آمد کی وجہ سے عوام کو صبر سے کام لینا چاہیے۔