سرینگر،6مئی (ایس ا ونیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کشمیر کے ہندواڑا اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ہفتہ کو مظاہرین طالب علموں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ ان تنازعات میں کئی طالب علم زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ پلوامہ ضلع کے نیوا علاقے میں سرکاری ہائی سیکنڈری اسکول کے درجنوں طلبہ نے سیکورٹی فورسز کی مبینہ زیادتی کو لے کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے طالب علموں سے منتشر ہونے کو کہا، لیکن وہ نہیں مانے۔افسر نے بتایا کہ طلبہ نے سکیورٹی پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد انہوں نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولوں کا سہارا لیا۔ کپواڑہ ضلع کے ہندواڑا شہر میں بھی اسی طرح کے مخالف مظاہرے ہوئے، جہاں سرکاری ڈگری کالج کے طالب علم سکیورٹی سے بھڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں نے پتھراؤ کیا، جس کے بعد قانون نظام نافذ کرنے والے اداروں کے لیے طاقت کا استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔گزشتہ 15 اپریل کو پلوامہ کے سرکاری ڈگری کالج پر پولیس کی چھاپہ ماری کو لے کر 17 اپریل کو پورے کشمیر میں طالب علموں نے وسیع سطح پر احتجاج کیا تھا۔اس کے بعد سے رک رک رک کر احتجاج ہو رہے ہیں۔