ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جموں میں دراندازی کی کوشش ناکام ،1 دہشت گرد ہلاک 

جموں میں دراندازی کی کوشش ناکام ،1 دہشت گرد ہلاک 

Wed, 22 Feb 2017 10:26:35  SO Admin   S.O. News Service

جموں، 21؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایس ایف نے جموں وکشمیرکے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے پاس دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنا دی اورایک حملہ آور کو مار گرایا۔حکام نے بتایاکہ راجوری کے کیری سیکٹر میں کنٹرول لائن پرباڑکے پاس تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز(بی ایس ایف)کے جوانوں نے کچھ مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں جس کے بعدتقریباََنصف شب کویہ واقعہ پیش آیا ۔انہوں نے بتایاکہ تقریباََ30منٹ تک شدید تصادم جاری رہا اور پھر دوسری طرف سے گولیاں چلنے کی آوازبندہو گئی ۔اس کے بعدصبح تلاشی لی گئی جس میں بی ایس ایف کی ٹیم کو ایک دہشت گرد کی لاش اوراس کے پاس ایک اے کے- 47رائفل، 6 میگزین اور رات کے دوران دیکھنے میں مدد کرنے والی ایک مونوکیولر نائٹ ویژن مشین ملی ۔حکام نے بتایاکہ ان کے علاوہ ایک سیاہ بیگ میں ایک اور اے میگزین، خشک میوے اورپھل کے جوس ملے ۔حکام نے کہاکہ ایساسمجھاجاتاہے کہ باقی دہشت گردپہاڑی علاقے اور جنگل کا فائدہ اٹھا کر سرحد کے دوسری طرف بھاگ گئے۔ اس طرح بی ایس ایف نے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔


Share: