ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جرمن صدر مشرق وْسطیٰ کے دورے پر

جرمن صدر مشرق وْسطیٰ کے دورے پر

Mon, 08 May 2017 11:12:19  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ یروشلم 7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مارک مشرق وْسطیٰ کے دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ شب انہوں نے اسرائیلی صدرریووین ریولِن سے یروشلم کی ایک مارکیٹ میں غیر رسمی ملاقات بھی کی۔ جرمن صدر کے دورے کا باقاعدہ آغاز آج اتوار کے روز سے ہو رہا ہے۔ وہ آج اسرائیلی صدر اور وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سیملاقات کریں گے۔ جرمن صدر ایک ایسے موقع پر مشرق وْسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں جب جرمنی اور اسرائیل کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ دس روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے تل ابیب پہنچے ہوئے جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔ اس کی وجہ گابریئل کی اسرائیلی حکومت کی ناقد اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دو اسرائیلی تنظیموں سے ملاقات کو بتایا گیا تھا۔ وہ منگل کے روز راملہ جائیں گے اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔


Share: