ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بیٹیوں کے ساتھ دست درازی کرنے والا باپ گرفتار

بیٹیوں کے ساتھ دست درازی کرنے والا باپ گرفتار

Mon, 20 Feb 2017 12:14:17  SO Admin   S.O. News Service

حیدرآباد،19؍فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) اپنی حقیقی لڑکیوں سے حالت نیند میں دست درازی کرنے والے ایک درندہ صفت شخص کو راجندر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان لڑکیوں کی والدہ نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ سرینواس کو اس کی بیوی کلپنا کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا۔ سرینواس ویسٹ گوداوری کا ساکن جو ہر ماہ چند روز کے لئے اپنی بیوی کلپنا اور لڑکیوں سے ملاقات کے لئے آیا کرتا تھا۔ کلپنا سرینواس سے دور رہنے لگی تھی۔ چونکہ کلپنا کو دھوکہ میں رکھتے ہوئے سرینواس نے اس سے شادی کی تھی جو پہلے سے شادی شدہ تھا۔ تاہم جب وہ اپنی بیوی اور لڑکیوں سے ملاقات کے لئے آیا کرتا تھا تو رات کے وقت جب اس کی لڑکیاں حالت نیند میں رہتی تو ان سے دست درازی کرتا تھا۔ گزشتہ 4 سال سے یہ سلسلہ جاری تھا۔ آخر کار باپ کی حرکتوں سے تنگ آکر لڑکیوں نے اپنی والدہ کو سارا واقعہ سنایا جس کے بعد خاتون نے پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس نے درندہ کو گرفتار کرلیا۔


Share: