ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بیت المقدس کے قریب جھڑپیں، مزید دو فلسطینی ہلاک

بیت المقدس کے قریب جھڑپیں، مزید دو فلسطینی ہلاک

Sun, 23 Jul 2017 17:56:09  SO Admin   S.O. News Service

مقبوضہ یروشلم23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بیت المقدس کے قریب جاری مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران مزید دو فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا، جب اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی حملہ آور کے گھرکوبندکیا۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان اس تازہ کشیدگی کی وجہ بیت المقدس جانے والے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات اور مسلمانوں کی مسجد الاقصیٰ تک رسائی کو محدود کر دینا ہے۔ اسی تناظر میں پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاایک بند کمرہ اجلاس بھی منعقد ہونے جا رہے ہیں، جس میں اس کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
 


Share: