ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی ایم پی نے کارگل شہید کی بیٹی کا موازنہ داؤد ابراہیم سے کیا

بی جے پی ایم پی نے کارگل شہید کی بیٹی کا موازنہ داؤد ابراہیم سے کیا

Tue, 28 Feb 2017 10:46:14  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )دہلی یونیورسٹی کے رام جس کالج میں ایک سیمینار کو لے کر دو طلبا تنظیموں کے تنازعہ کے درمیان دہلی یونیورسٹی کی طالبہ اور کارگل کے شہید کی بیٹی نے الزام لگایا ہے کہ اے بی وی پی کی مخالفت میں آواز اٹھانے پر اس کو سوشل میڈیا پر عصمت دری کی دھمکی دی جارہی ہے۔ایک میڈیا شو میں شہید کی بیٹی نے جذباتی لہجہ میں کہا کہ وہ کسی پارٹی یا نظریے کے ساتھ نہیں ہے،لیکن طالب علموں کے حق کے لیے وہ ہمیشہ لڑتی رہیں گی، رام جس میں ہوئی جھڑپ کے بعد شہید کی بیٹی گرمیہر کور نے اپنے فیس بک پیج پر کچھ پوسٹ ڈالے تھے، جس میں اس کے ہاتھ میں اے بی وی پی کی مخالفت کے بینر تھے، ساتھ ہی لکھا تھا کہ میرے والد کو پاکستان نے نہیں، جنگ نے مارا ہے۔طالبہ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت ساری دھمکیاں مل رہی ہیں،میں نے جو پروفائل فوٹو تبدیل کیا ہے ،اگر آپ اس کو دیکھیں گے ، تو لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں اور غدار بتا رہے ہیں، جب لوگ تشدد یا عصمت دری کی دھمکی دیتے ہیں تو یہ بہت ڈراؤنا ہوتا ہے۔راہل نامی ایک شخص نے عصمت دری کو لے کر کافی تفصیل سے لکھا ہے جو کہ بہت خوفناک ہے، حب الوطنی کے نام پر اپنے ملک کی خواتین کو عصمت دری کی دھمکی دینا بالکل غلط ہے، آپ ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔وہیں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کے ٹوئٹ نے اس تنازعہ کو اور بڑھا دیا ہے، میسور سے بی جے پی کے ایم پی پرتاپ سمہا نے شنکھ ناد کی بنائی تصویر کو ٹوئٹ کرکے گرمیہر کور کا موازنہ داؤد ابراہیم سے کردیا ہے،اسے لے کر تنازعہ بڑھ رہا ہے۔


Share: