بھٹکل 22؍مئی (ایس او نیوز) بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق بائک پر سوار دو افراد پر کار میں پیچھا کرنے والے دو لوگوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ بیلکے میں واقع کولہاپور ڈھابہ میں ملازمت کرنے والے بیلگاوی سے تعلق رکھنے والے گنگپّا ناگپّا گانیگیراور منجو ناتھ ایرپّانائک، موٹربائک پر سوار ہو کر جب کہیں جارہے تھے تو ناگپّا گووندا نائک اور اس کے بھائی مادیوا گووندا نائک نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے نہ صرف بائک کو ٹکر ماری ، بلکہ راستہ روک کر لوہے کی سلاخ سے ان پر جان لیوا حملہ کیا ۔دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ مگر اس قاتلانہ حملے کی اصل وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔بھٹکل دیہی پولیس اس سلسلے میں چھان بین کررہی ہے۔