ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لائن اسپورٹس کے زیر اہتمام بیڈمینٹن چمپئن شپ میں لائن، الفلاح اور انفا کا شاندار پرفارمینس

بھٹکل میں لائن اسپورٹس کے زیر اہتمام بیڈمینٹن چمپئن شپ میں لائن، الفلاح اور انفا کا شاندار پرفارمینس

Mon, 11 Nov 2024 13:46:42  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل11/نومبر (ایس او نیوز)  لائن اسپورٹس سینٹر کے زیراہتمام بھٹکل آمنہ پیلیس کے انڈور اسٹڈیم میں منعقدہ تین روزہ شٹل بیڈمنٹن چمپن شپ میں آرگنائزر لائن، الفلاح اور انفا نے شاندار پرفارمینس  پیش کیا۔ سہ روزہ انڈر14اور انڈر 18  کا سنگلس اور ڈبلس بیدمنٹن ٹورنامنٹ   جو 7 نومبر کو شروع ہوا تھا،9 نومبر رات قریب گیارہ بجے اختتام کو پہنچا۔ 

ٹورنامنٹ میں جملہ تعلقہ کی 20 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں انڈر 14کےسنگلز  میں الفلاح ٹیم کے علی رکن الدین  نے پہلا مقام اور لائن کے علی صدیقہ نے دوسرا مقام حاصل کیا۔

انڈر 14 ڈبلس میں لائن کے آبان شاہ بندری اور علی صدیقہ کی ٹیم چمپئن بنی جنہوں نے فائنل میں  الفلاح کے علی رکن الدین اور عارب رکن الدین کو شکست دی۔ اس   زمرہ میں لائن کے  عیسیٰ صدیقہ کو اُبھرتے کھلاڑی کا خطاب دیا گیا جبکہ لائن کے ہی  علی صدیقہ کو بیسٹ پلئیر کا خطاب ملا۔

انڈر 18 سنگلس میں انفاء کے محمد شاہ بندری نے شاندار جیت حاصل کی، جبکہ حنیف آباد ویلفئیر سوسائٹی کے احمد جوباپو دوسرے مقام پر رہے۔

ڈبلس میں  لائن کے نُہیل شنگیری اور مسعود شاہ بندری پر مشتمل ٹیم نےجیت درج کرتے ہوئے  حنیف آباد کے احمد جوباپو اور رائفہ کولا کو شکست دی۔ احمد جوباپو کو اُبھرتے کھلاڑی اور  نُہیل کو بیسٹ پلئیر کے خطاب سے نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں   لائن اسپورٹس سینٹر کے سکریٹری محمد حُسین عسکری، ٹورنامنٹ کے کنوینر ارشاد صدیقہ، وسیم اسرمٹّا، اسپورٹس سکریٹری ذوالقرنین ارمار، عبدالقیوم وغیرہ موجود تھے۔


Share: