اسلام آباد،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستان کی عدالت عظمی کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل جب کہ پوری شریف فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور نیب میں ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔
خبر ملتے ہی بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ میں موجود تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے شکرانے کے نوافل ادا کئے. دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بھی فیصلہ سننے کے بعد بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔