ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بنگلہ دیش میں سمندری طوفان، سینکڑوں گھر تباہ

بنگلہ دیش میں سمندری طوفان، سینکڑوں گھر تباہ

Wed, 31 May 2017 11:33:34  SO Admin   S.O. News Service

ڈھاکہ 30مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مورا نامی سمندری طوفان آج منگل 30مئی کی صبح بنگلہ دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق اس طوفان کے سبب خلیج بنگال میں واقع مختلف جزائر پر ہزاروں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مورا نامی یہ سمندری طوفان بنگلہ دیش کے جنوبی ساحلی علاقوں کے قریب منگل کی صبح پہنچا۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت پہلے ہی تین لاکھ کے قریب شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان افراد کے لیے کوکس بازار اور چٹاگانگ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں میں ایک ہزار سے زائد ہنگامی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔کوکس بازار کے چیف گورنمنٹ ایڈمنسٹریٹر علی حسین کے مطابق سینٹ مارٹن نامی جزیرے سے یہ طوفان پیر اور منگل کی درمیانی شب ٹکرایا جس کی وجہ سے اس جزیرے پر موجود سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔ مورا نامی اس سمندری طوفان کے سبب 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائی جھکڑ چل رہے ہیں۔
 


Share: