کمٹہ 29/جولائی (ایس او نیوز) کونکن ایجوکیشن ٹرسٹ کے سی وی ایس کے ہائی اسکول کی ہیڈمسٹریس سوُما پربھو کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق ان کے اسکول کی طالبہ ایشوریا رامناتھ شانبھاگ نے ایس ایس ایل سی امتحانی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے نتیجے میں 99.52%کے ساتھ ریاستی سطح پر چوتھا رینک پایا ہے اور ضلع میں اول مقام پر آگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دوبارہ جانچ سے پہلے ایشوریا کے کل مارکس 616تھے جس کی وجہ سے وہ ضلع میں چوتھے نمبر پر تھی۔جبکہ اسی اسکول کے طالب علم نرنجن بھرت بھنڈارکر نے 99.04%مارکس کے ساتھ ریاستی سطح پر ساتواں رینک حاصل کیا ہے۔