ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اہم مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے دیاچیلنج، ٹیم انڈیا کو دیں گے شکست

اہم مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے دیاچیلنج، ٹیم انڈیا کو دیں گے شکست

Sun, 28 May 2017 13:26:14  SO Admin   S.O. News Service

لندن ،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مقابلہ 4 جون کو ہوگا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ پہلے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی ٹیم سے ہونے والے مقابلے پر خاص توجہ نہیں دے رہے ہیں اور اسے عام میچ کی طرح ہی لیں گے۔ کوہلی کے اس تبصرے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بھی لفظی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جیسے پاکستان کی ٹیم ہندوستان کو اس ٹورنامنٹ میں پہلے بھی ہراتے آئی ہے، ویسے ہی اب بھی ہرائے گی۔
سرفراز احمد کو بھروسہ ہے کہ ان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں 4 جون کو ہونے والے میچ میں دیرینہ حریف ہندوستان کے خلاف اپنا شاندار ریکارڈ قائم رکھے گی۔ آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی 20 کو چھوڑ دیں تو پاکستان کا اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے خلاف ریکارڈ کافی اچھا ہے۔ پاکستان نے ہندوستان سے 2 مقابلے جیتے ہیں اور 1 میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔احمد نے ٹورنامنٹ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا چمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کے خلاف ریکارڈ بہت بہتر ہے، اگرچہ دوسرے ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں ہے، ہم ان کے خلاف اس ریکارڈ کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور یہ پرجوش کرنے والا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھیل مداحوں کے لئے یہ میچ اگرچہ بہت خاص ہو، لیکن سرفراز نے کہا کہ ان کی ٹیم ایک بار میں صرف ایک ہی میچ پر توجہ لگائے گی۔


Share: