ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اکھلیش یادوکی امیتابھ بچن سے اپیل،گجرات کے گدھوں کی نہ کریں تشہیر,مودی کی باتوں پراب کسی کوبھروسہ نہیں

اکھلیش یادوکی امیتابھ بچن سے اپیل،گجرات کے گدھوں کی نہ کریں تشہیر,مودی کی باتوں پراب کسی کوبھروسہ نہیں

Tue, 21 Feb 2017 11:05:04  SO Admin   S.O. News Service

رائے بریلی، 20؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے رمضان کے ساتھ ساتھ دیوالی میں بھی بجلی دینے سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر جوابی حملہ بولتے ہوئے آج کہا کہ کاشی جیسی مقدس نگری سے منتخب کئے گئے مودی غلط بیانی کرکے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔اکھلیش نے رائے بریلی کے اونچاہار اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی امیدوار منوج پانڈے کی حمایت میں منعقد انتخابی ریلی میں کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر گاؤں کا غریب کسان گنگا کی طرف ہاتھ کرکے قسم کھاتا ہے تو سچ ہی بولتا ہے، بتاؤ، جس کو کاشی نے منتخب کر کے بھیجا ہے، ہمیں اس پر کتنا اعتماد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم یہ کیا کہہ کر چلے گئے،انہوں نے کہا کہ ہم رمضان پر 24گھنٹے بجلی دیتے ہیں اور دیوالی پر نہیں، مودی کو پتہ نہیں ہے، وہ سچ بولیں، وارانسی کے سب سے بزرگ رکن اسمبلی ہمارے دادا شیام د یو چودھری جی کے کہنے پر ہم نے کاشی میں 24گھنٹے بجلی دی تھی، ہم وزیر اعظم سے کہیں گے کہ آپ گنگا کے بیٹے ہیں، تو اس کی قسم کھائیں، اور خود سے پوچھیں کہ ایس پی وارانسی میں 24گھنٹے بجلی دے رہی ہے یا نہیں؟اکھلیش نے کہاکہ مودی جی کاشی کے لوگوں نے آپ کو چن کر بھیجا ہے، آپ دیوالی اور رمضان کی بات بعد میں کریں گے ،آپ نے نہ جانے کتنی اور کیسی باتیں کر دی ہیں، اب ملک کے وزیر اعظم پر کوئی بھروسہ نہیں کر تا ہے۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ اگر ایک بھی کام بی جے پی نے کیا ہو تو بتاؤ ۔قابل ذکرہے کہ مودی نے کل فتح پور میں منعقد انتخابی ریلی میں الزام لگایا تھا کہ ریاست کی ایس پی حکومت ہر کام میں امتیازی سلوک کرتی ہے، اگر وہ رمضان میں 24گھنٹے بجلی دیتی ہے تو اسے دیوالی میں بھی بجلی دینی چاہیے۔اکھلیش یادو نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ بولا ۔دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو فتح پور کی اپنی انتخابی ریلی میں صوبہ کی ایس پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ تھا سرکاری خزانے سے پیسے لٹاکر، ٹی وی اخبارات میں چھانے کی کوشش کر کے یوپی کی سماج وادی پارٹی حکومت نے سوچا تھا کہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک دے گی ،لیکن عوام سب کچھ جانتی ہے، اسی کا جواب دیتے ہوئے آج اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ گجرات والے ٹی وی پر گدھوں کی تشہیر کراتے ہیں اور یوپی میں آکر شمشان اور قبرستان کی بات کرتے ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں، وزیر اعلی نے مزاحیہ انداز میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدی کے سپر اسٹار سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گجرات کے گدہوں کی تشہیر کرنا بند کریں، انہوں نے کہا کہ اگر گدہوں کی تشہیر ہونے لگے گی ، تو کس طرح چلے گا۔گجرات کے لوگ تو وہاں کے گدہوں کی بھی تشہیر کروا رہے ہیں،گدہوں کی بھی کہیں تشہیر کرائی جاتی ہے، قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن گجرات کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔


Share: