ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اکھلیش یادونے اپنے چچاشیوپال یادوکوکیوں برخاست نہیں کیا

اکھلیش یادونے اپنے چچاشیوپال یادوکوکیوں برخاست نہیں کیا

Thu, 23 Jun 2016 12:27:08  SO Admin   S.O. News Service

بی جے پی نے قومی ایکتا پارٹی کے انضمام پر وزیر اعلیٰ کی ناراضگی کو’’محض ڈرامہ‘‘قراردیا 

لکھنؤ، 22جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بھارتی جنتا پارٹی نے مختار انصاری کی قومی ایکتا پارٹی کے ایس پی میں انضمام پر وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی مبینہ ناراضگی کوڈراماقرار دیا ہے۔بی جے پی کے صوبائی صدرکیشو پرساد موریہ نے آج یہاں کہا کہ وزیراعلیٰ کی قومی ایکتا پارٹی کے انضمام سے ناراضگی تھی تو انہوں نے اس کے انضمام کا اعلان کرنے والے اپنے چچا شوپال یادوکوبرخاست کیوں نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت اپنے انتخابی وعدے نبھانے میں ناکام ہو گئی ہے اور اس ناکامی کو چھپانے کیلئے قومی ایکتاپارٹی کے انضمام پرریاست کے وزیراعلیٰ ناراضگی کاڈرامہ کررہے ہیں۔موریہ نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اکھلیش مجرموں کے خلاف ہوتے تو ریاست بھر کی کان کنی مافیااورلینڈمافیا جیل کے اندرہوتے اور ان کی کابینہ کے کئی رکن کابینہ سے باہرہوتے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی توپہلے ہی قومی ایکتاپارٹی کا تعاون لے رہی تھی۔ابھی حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل انتخابات میں قومی اتحاد پارٹی کے کردار سے بھی یہ بالکل واضح ہے۔


Share: