ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اکھلیش پی ایم مٹیریل ،لیکن 2019میں امیدوار نہیں:رام گوپال یادو

اکھلیش پی ایم مٹیریل ،لیکن 2019میں امیدوار نہیں:رام گوپال یادو

Mon, 20 Feb 2017 12:10:02  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،19؍فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں تیسر مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان اکھلیش یادو کے چچا اور راجیہ سبھا ایم پی رام گوپال یادو نے بڑابیان دیاہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام گوپال یادو نے کہا کہ اکھلیش یادو پی ایم مٹیریل ہیں لیکن 2019میں وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نہیں ہیں، اس کے ساتھ ہی رام گوپال نے یادو ایس پی کانگریس اتحاد کے 2019میں بھی جاری رہنے کے امکان کا اظہار کیا۔کانگریس کے ساتھ اتحاد پر سوال پوچھے جانے پرانہوں نے کہاکہ کانگریس ہم سے بڑی پارٹی ہے، ابھی بھلے ہی ان کے44ممبران پارلیمنٹ ہوں لیکن وہ بڑی پارٹی ہے،ان کی اپنی حیثیت ہے،ابھی ہم صرف2017کے انتخابات پر توجہ دے رہے ہیں۔رام گوپال یادو نے وزیر اعظم مودی کے گود لینے والے بیان پرکہاکہ ملک کے وزیر اعظم کس دن کیا بول دیں ، کچھ نہیں معلوم ، پنجاب جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں یہاں کا بیٹا ہوں اوراتراکھنڈجاتے ہیں توکہتے ہیں کہ میری زندگی یہیں گزری ہے،وزیر اعظم جس سطح پر تقریر کر رہے ہیں وہ ان کو زیب نہیں دیتا۔اکھلیش یادو کے بیان پر صفائی دیتے ہوئے رام گوپال نے کہاکہ یہاں اندرونی خلفشار کا بالکل امکان نہیں ہے،شیوپال یادوپچھلی بار80ہزار ووٹوں سے جیتے تھے،اس وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔


Share: