ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں بائک روڈ پر پھسل گئی؛ بائک پر سوار دونوں کی موت

انکولہ میں بائک روڈ پر پھسل گئی؛ بائک پر سوار دونوں کی موت

Wed, 27 Jul 2016 18:39:36  SO Admin   S.O. News Service

انکولہ 27 جولائی (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے ہٹّی گیری نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ بدھ کی صبح قریب دس بجے پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق اورسا کے رہنے والے انکوش رائکر(21) اور مُرلی کشور بڈتی (22) انکولہ میں کام نپٹاکر واپس اپنے گھر اورسا جارہے تھے کہ ہٹی گیری نامی مقام پر ان کی تیز رفتار بائک بے قابو ہوگئی، غالباً بارش کی وجہ سے سڑک میں چکناہٹ تھی جس سے بائک روڈ پر پھسل گئی اور دونوں بائک سے اُڑ کر سڑک کنارے واقع بڑے بڑے پتھروں پر جاگرے، پتھروں پر گرتے ہی دونوں کے سروں کو شدید چوٹ لگی اور دونوں موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔

انکولہ کے مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: