واشنگٹن23جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ بحریہ کے حوالے کے دیا ہے۔ اس تناظر میں منعقدہ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گیرالڈ آر فورڈ دنیا کو ایک لاکھ ٹن وزنی پیغام دے رہا ہے کہ امریکی عسکری طاقت کیا ہے۔ 2.9 ارب ڈالر مالیت کے اس بحری بیڑے پر ہزاروں سیلرز تعینات کیے جا سکیں گے۔