ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امرتسر حملہ : کیپٹن امریندرسنگھ بولے ۔ پاکستان میں بنا تھا حملے میں استعمال گرینیڈ

امرتسر حملہ : کیپٹن امریندرسنگھ بولے ۔ پاکستان میں بنا تھا حملے میں استعمال گرینیڈ

Wed, 21 Nov 2018 19:29:42  SO Admin   S.O. News Service

امرتسر ۲١ نومبر ﴿ایس او نیوز﴾پنجاب کے وزیر اعلی نے کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ امرتسر میں واقع نرن کاری بھون حملے میں جو گرینیڈ استعمال کیا گیا وہ پاکستان میں بنا تھا ۔ بدھ کی شام کو پریس کانفرنس مین امریندر سنگھ نے کہا ، " پاکستان اور آئی ایس آئی پوری طرح سے ایکٹو ہیں لیکن ہم بھی الرٹ ہیں۔انہوں نے گرینیڈ کی فوٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا بنا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسے گرینیڈ نہیں بنتے "۔

امریندر سنگھ  نے کہا کہ ایسا گرینیڈ پاکستان کی آرڈیننس فیکٹری میں بنتاہے۔ سنگھ نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد 17 ماڈیول کا انکشاف ہوا ہے جس میں اب تک 81 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستان کی آئی ایس آئی ایجنسی ہے۔ ہندستان کے امن کو بھنگ کرنا پاکستان کا ایجنڈہ ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلی نے بتایا کہ ایک شخص کو اس حملے سے جڑے ہونے کے شک میں گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: