ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / المنیا میں حملے کے بعد مصری فوج کی لیبیا میں کارروائی الدرنہ مجاھدین کونسل کے ہیڈ کواٹر سمیت کئی ٹھکانے تباہ

المنیا میں حملے کے بعد مصری فوج کی لیبیا میں کارروائی الدرنہ مجاھدین کونسل کے ہیڈ کواٹر سمیت کئی ٹھکانے تباہ

Sun, 28 May 2017 11:20:02  SO Admin   S.O. News Service

قاہرہ،27مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ملک لیبیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ اب تک کے حملوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں انتہا پسند گروپوں کے خلاف کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب اس بات کی تصدیق ہوئی کی گذشتہ روز المنیا میں دہشت گردی کے واقع میں لیبیائی عسکریت پسند ملوث ہیں۔ذرائع کے مطابق مصری فوج نے لیبیا میں فضائی حملے میں ’ مجلس شوریٰ مجاھدین درنہ‘ کا ہیڈ کواٹر تباہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مصری فوج نے لیبیا میں واودی الناقہ اور الظھر الاحمر میں مجاھدین درنہ نامی ایک شدت پسند گروپ کے ٹھکانوں پربمباری کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درنہ میں مصری فوج نے انتہا پسند گروپوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی ہیجس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ادھر مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے کہا ہے کہ لیبیا میں دہشت گردوں کے خلاف مصری فوج کا حملہ صرف نقطہ آغاز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مصر کی سلامتی کوسرحد پار سے خطرہ لاحق ہوا تو قاہرہ اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنائے گا۔


Share: