ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / افغانستان:طالبان پچھلے تین دنوں میں تین نئے اضلاع پر قابض

افغانستان:طالبان پچھلے تین دنوں میں تین نئے اضلاع پر قابض

Tue, 25 Jul 2017 19:40:29  SO Admin   S.O. News Service

کابل،25جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)طالبان نے افغانستان کے جنوب مشرقی پکتیا صوبے کے ایک ضلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوں طالبان باغی پچھلے تین دنوں میں تین نئے اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔ جانی خیل نامی یہ ضلع منگل کی صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان نے کئی اطراف سے سکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بالآخر ضلعے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس پیش رفت کی تصدیق صوبائی کونسل کے سربراہ سردار خان منگول زئی نے کر دی ہے تاہم صوبائی پولیس کے ترجمان سردار ولی تبسم کے بقول پولیس اہلکار اب بھی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے بقول ضلعے پر اب طالبان کا کنٹرول ہے اور انہوں نے افغان دستوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔


Share: