ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 5 ساتھی ہلاک کر دئے

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 5 ساتھی ہلاک کر دئے

Sun, 28 May 2017 18:09:32  SO Admin   S.O. News Service

کابل،28مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر اپنے پانچ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ زابل کی صوبائی کونسل کے رکن حاجی اسد اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اندازوں کے مطابق اب وہ ایسے علاقے میں پہنچ گیا ہے، جو طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ زابل صوبے میں ’ان سائیڈر حملے‘ اب معمول بنتے جا رہے ہیں۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے ترجمان نے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد چھ بتائی ہے۔
 


Share: