ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اردنی فورسز نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ ناکام بنا دیا شام کی سرحد کے نزدیک علاقے میں جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے

اردنی فورسز نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ ناکام بنا دیا شام کی سرحد کے نزدیک علاقے میں جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے

Mon, 05 Jun 2017 14:28:06  SO Admin   S.O. News Service

عمان،4جون(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)اردن کی فوج نے شام کی سرحد کے نزدیک واقع الرکبان کیمپ کے بالمقابل واقع چوکیوں پر مسلح جنگجوؤں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک ذریعے نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ تین موٹر سائیکل سواروں نے الرکبان کیمپ کے نزدیک حملہ کیا تھا۔وہ شام کے سرحدی علاقے سے اردن کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔اردن کے سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں تین مسلح افراد مارے گئے ہیں جبکہ ایک اردنی افسر زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔گذشتہ ماہ شامی مہاجرین کے اس کیمپ میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعے سے دو روز قبل اسی جگہ دو کار بم حملے کیے گئیتھے۔داعش نے الرکبان کیمپ کے نزدیک ان دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


Share: