ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ادھو ٹھاکرے کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی پر پرینکا چترویدی کا بیان، کہا- 'جواب دینا ضروری ہے'

ادھو ٹھاکرے کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی پر پرینکا چترویدی کا بیان، کہا- 'جواب دینا ضروری ہے'

Wed, 13 Nov 2024 17:04:37  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 13/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے کے ہیلی کاپٹر کی الیکشن کمیشن کے افسران نے دو بار تلاشی لی، جس پر شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنماؤں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کی لیڈر پرینکا چترویدی نے اس کارروائی کو ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی بے ایمانی کا حساب لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جب ادھو ٹھاکرے عثمان آباد میں انتخابی مہم کے لیے پہنچے اور کے ہیلی کاپٹر نے وہاں نلینڈ کیا تو الیکشن کمیشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ہیلی کاپٹر کی تلاشی لی۔ پرینکا چترویدی نے اس موقع پر مزید کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی جا سکتی ہے تو پھر وزیراعظم نریندر مودی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیوندرا فڑنویس کے ہیلی کاپٹروں کی بھی جانچ کی جانی چاہیے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ اس طرح کی جانچ معیاری کارروائی (ایس او پی) کے تحت کی جاتی ہے اور ماضی میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے ہیلی کاپٹروں اور گاڑیوں کی جانچ کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق، پچھلے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہیلی کاپٹروں کی بھی جانچ کی گئی تھی۔

اس سے قبل پیر کے روز یوتمال ضلع میں بھی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے ادھو ٹھاکرے کا بیگ اور ہیلی کاپٹر چیک کیا تھا، جس پر سیاسی ردعمل سامنے آیا تھا۔ اب منگل کو بھی کمیشن کی ٹیم نے ادھو کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی۔

یاد رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 میں مہایوتی (بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں) اور مہا وِکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ریاست کی 288 اسمبلی سیٹوں پر 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی اور 23 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔


Share: