ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ؔ وزیر اعظم مودی کے منی پور دورے سے پہلے بم اور ہتھ گولہ برآمد

ؔ وزیر اعظم مودی کے منی پور دورے سے پہلے بم اور ہتھ گولہ برآمد

Sat, 25 Feb 2017 11:48:07  SO Admin   S.O. News Service

امپھال، 24؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پولیس نے منی پور کے مغربی امپھال ضلع میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی سے پہلے آج یہاں دو مقامات سے ایک ہتھ گولہ اور ایک بم برآمد کیاہے۔ مودی کل یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔یہ بم اور ہتھ گو لے ایسے وقت میں برآمد کئے گئے ہیں، جب ریاست کی 6 عسکریت پسند تنظیموں کی سرکردہ تنظیم نے مودی کے دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، عسکریت پسندوں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ دورہ منی پور کی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ہے۔وزیر اعظم مغربی امپھال ضلع میں واقع لانگ جنگ اچوبا میدان میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔موصولہ اطلاع کے مطابق ،بی جے پی امیدوار سوئی بام سبھاش چندرا کے ننگ گوم بام لیئی کائی میں واقع رہائش کے گیٹ کے پاس سے چین کا بناہوا ہتھ گولہ برآمد کیا گیا ہے، یہ جگہ اچوبا میدان سے 9 کلومیٹر دور ہے، اس کے علاوہ بی جے پی کے ایک اور کارکن او سنیل کی تھو بل میں واقع رہائش کے بالکل سامنے سے ایک بم برآمد کیا گیا، یہ جگہ ریلی کے مقام سے 40کلومیٹر دور ہے۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ،یہ بند صبح 6 بجے سے شروع ہو کر مودی کے روانہ ہونے تک جاری رہے گی۔وزیر اعظم مودی کے دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات کو پختہ رکھنے کے لیے پولیس نے ریاستی دارالحکومت میں تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ابومچا کی نگرانی اور ڈی ایس پی تھانک کھو چون اور اوسی تھن گنپو کی قیادت میں ریاستی پولیس کمانڈوز نے تلاشی مہم چلائی، ساتھ ہی گھر گھر جا کر تصدیق بھی کی ۔واضح رہے کہ 60سیٹوں والی منی پور اسمبلی میں دو مرحلے میں 4 اور 8 مارچ کو پولنگ ہوگی ۔


Share: