مقبوضہ بیت المقدس ،29جولائی(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)مسجد اقصیٰ کے امام اور فلسطین کی سپریم علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے مسجد اقصیٰ بیت المقدس اور فلسطینی قوم کی قربانیوں کی بدولت کھولی گئی ہے، اس میں کسی عرب ملک کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج گردی پر خاموش تماشائی رہنے والے قبلہ اول کھلنے کا مفت میں کریڈٹ اپنے نام کرنے کی شرمناک کوشش کررہے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ عرب لیڈر جنہوں نے قبلہ اول کے لیے کچھ بھی نہیں کیا وہ بھی مسجد اقصیٰ کو کھولے جانے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔
ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر عاید اسرائیلی پابندیاں فلسطینی قوم کی مسلسل قربانیوں اور احتجاج کیبعد ہٹائی گئی ہیں۔ فلسطینی نمازیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر قبلہ اول کو اسرائیلی پابندیوں سےآزاد کرایا ہے۔ اس میں کسی مسلمان، عرب یا کسی دوسرے ملک یا لیڈر کا کوئی کردار نہیں۔ جو عرب لیڈر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ پر عاید کردہ پابندیاں ان کی مساعی سے ہٹائی گئی ہیں وہ فلسطینی قوم اور پوری دنیا کو بے وقوف بنا رہیہیں۔ فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ کس نے دفاع قبلہ اول کے لیے کتنا کردار ادا کیا ہے۔ عرب ممالک کا دفاع قبلہ اول کے حوالے سے کردار انتہائی شرمناک رہا ہے۔الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ سنہ 1967ء کے بعد بیت المقدس میں قبلہ اول کے دفاع کے لیے پہلی بار عظیم الشان تحریک اٹھی جس نے قبلہ اول پر پابندیوں کے صہیونی عزائم خاک میں ملا دیے۔فلسطینی قوم جانوں پر کھیل کر دفاع قبلہ اول کے لیے آگے نہ آتی تو اسرائیل پابندیاں ختم نہ کرتا