ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور پولیس تھانے میں 13/اکتوبر کو ہوگی ضبط شدہ گاڑیوں کی عوامی نیلامی

یلاپور پولیس تھانے میں 13/اکتوبر کو ہوگی ضبط شدہ گاڑیوں کی عوامی نیلامی

Sun, 05 Oct 2025 02:13:37    S O News

کاروار، 4 اکتوبر (ایس او نیوز): یلاپور پولیس تھانے میں مختلف مقدمات کے سلسلے میں ضبط کی گئی مجموعی طور پر 14 گاڑیوں کو عوامی نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، جن میں ایک چار پہیہ اور 13 دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔

پولس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی یہ نیلامی 13 اکتوبر کو صبح 10 بجے یلاپور پولیس رہائشی کوارٹرس (پولس ریشیڈنیشیل کوارٹرس) کے قریب منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پرنیلامی کے ذریعے گاڑیوں کو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نیلامی میں شرکت کے لیے مذکورہ مقام پربروقت حاضر ہوں۔


Share: