ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوچین کے طرز پر کالی اور شراوتی ندی میں واٹر میٹرو شروع کرنے کی تیاری

کوچین کے طرز پر کالی اور شراوتی ندی میں واٹر میٹرو شروع کرنے کی تیاری

Thu, 05 Feb 2026 18:33:22    S O News
کوچین کے طرز پر کالی اور شراوتی ندی میں واٹر میٹرو شروع کرنے کی تیاری

کاروار ،5 / فروری (ایس او نیوز) اتر کنڑا میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیرالہ کے کوچین کے طرز پر کالی اور شراوتی ندی میں واٹر میٹرو شروع کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔
    
معلوم  ہوا ہے کہ  کراولی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اس ضمن میں اس منصوبے کے امکانات کے تعلق سے جائزہ لینے کے لئے کوچین جا کر وہاں چل رہی اس سہولت کے تعلق سے معلومات حاصل کی ہے ۔   
    
خیال رہے کہ سرکاری سطح پر دکشن کنڑا کے منگلورو میں واٹر میٹرو کے منصوبے کے تعلق سے غور کیا جا رہا تھا ۔ اب کراولی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ریاست کی اہم ندیوں میں آبی میٹرو کی سہولت فراہم کرنے پر توجہ دیتے ہوئے اس سسٹم کے تعلق سے ضروری تفصیلات اور معلومات حاصل کرنے کی پہل کی ہے ۔
    
ذرائع کا کہنا ہے کہ شراوتی اور کالی ندی میں واٹر میٹرو شروع کرنے کے تعلق سے مرکزی حکومت کے سی آر زیڈ  قانون کی رکاوٹ دور کرنے کے لئے بھی درخواست دی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ کراولی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے صدر ایم اے غفور کی قیادت میں ایک وفد نے کوچی میٹرو ریل لمیٹیڈ تک جا کر میں وہاں پانی پر تیرتی ہوئی گودی (جیٹی)، کشتیوں کو آپریٹ کرنے، کشتیاں بنانے کے یارڈ کی تعمیر اور پانی کی سطح کی دیکھ بھال کے نظام سے متعلقہ تمام تفصیلات کا معائنہ کیا ۔ اب یہ وفد اپنی اسٹڈی رپورٹ تیار کرکے حکومت کو پیش کرے گا ۔  
    
اتھاریٹی کے صدر غفور کا کہنا ہے کہ اتر کنڑا، اڈپی اور کشن کنڑا ضلعوں میں بیک واٹر (رکے ہوئے پانی) والے تقریباً 186علاقے ہیں ۔ ایسے علاقوں میں واٹر میٹرو کے منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں ۔ ساحلی علاقے میں اس سسٹم پر عمل کرنے کے سلسلے میں کوچی  میٹرو ریل لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر لوک ناتھ بیہیرا سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے ۔


Share: