
کاروار، 20 مارچ (ایس او نیوز): ہیسکام ہونّاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ 22 مارچ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل تعلقہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ یہ بندش 110 کے وی سرسی-کمٹہ ٹرانسمیشن لائن میں بیٹری چارجر اور بیٹری سیٹ کی تبدیلی کے کام کی وجہ سے ہوگی۔
اس دوران بجلی کی فراہمی 220 کے وی کاروار پاور ریسیوِنگ اسٹیشن سے کی جائے گی، تاہم 110 کے وی کاروار-کمٹہ لائن پر زیادہ لوڈ ہونے کے باعث کمٹہ، ہوناور اور بھٹکل تعلقہ کے دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔ ہیسکام ہونّاور ڈویژن نے صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
مزید برآں، 110 کے وی سب اسٹیشن سرسی میں بھی اسی طرح کے بیٹری سیٹ کی تبدیلی کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں کمٹہ کے مختلف دیہی علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔ ان علاقوں میں 22 مارچ صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔
ہیسکام کمٹہ کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر نے بھی صارفین سے گزارش کی ہے کہ وہ اس طے شدہ مرمتی کام کے دوران صبر و تعاون کا مظاہرہ کریں۔