ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : نیشنل لوک عدالت میں 47,179 معاملے حل کیے گئے

کاروار : نیشنل لوک عدالت میں 47,179 معاملے حل کیے گئے

Mon, 15 Dec 2025 17:11:15    S O News

کاروار، 15/ دسمبر (ایس او نیوز) ڈسٹرکٹ کورٹ کی 26 بنچوں کے تحت سنیچر کے دن منعقدہ لوک عدالتوں میں جملہ 47,179 معاملوں کو نپٹایا گیا ۔ 
    
ڈسٹرکٹ لیگل سروس کی سیکریٹری جج دیویاشری سی ایم نے بتایا ہے کہ لوک عدالت کے ذریعے معاوضہ کی ادائیگی ، قرضہ جات کی وصولی اور ہرجانہ وغیرہ سے متعلقہ معاملات میں 82,62,41,255 روپے وصول کیے گئے ۔ 171بینکوں کے معاملے ، بجلی، پانی، جائداد ٹیکس وغیرہ سے متعلقہ 23,049 معاملے، مزدوروں سے متعلقہ 493 معاملے اور فوجداری سے متعلقہ 16,465 معاملے حل کیے گئے ۔ 
    
ازدواجی زندگی سے طلاق لینے کے لئے عدالت سے رجوع ہونے والے معاملوں میں ہلیال کے تین جوڑوں اور کاروار کے ایک جوڑے کے درمیان مفاہمت کی گئی اور دونوں کو ساتھ رہنے پر رضامند کیا گیا ۔ 


Share: