سرسی 9/نومبر (ایس او نیوز): اتوار کو منعقدہ کرناٹکا اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی اُتر کنڑا ضلع شاخ کے انتخابات میں نرسمہا آڈی صدر منتخب ہوگئے۔ صدر کے عہدے کے لیے ہوئے مقابلے میں نرسمہا آڈی کو 59 ووٹ ملے، جبکہ ان کے حریف پردیپ شیٹی کو 50 ووٹ حاصل ہوئے۔
تین نائب صدور کے عہدوں کے لیے بھی انتخابی عمل مکمل کیا گیا، جس میں بسوراج پاٹل، ماروتی نائک اور سُمنگلا ہونّے کوپّا کامیاب قرار پائے۔
بسوراج پاٹل نے 78 ووٹ، ماروتی نائک نے 92 ووٹ، جبکہ سُمنگلا ہونّے کوپّا نے 63 ووٹ حاصل کیے۔