بھٹکل، 5 / فروری (ایس او نیوز) مرڈیشور کے بینا وئیدیا ایجوکیشن ٹرسٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر پشپا لتا وئیدیا نے بتایا ہے کہ مہاراشیوراتری کے حوالے سے مرڈیشور میں 10 فروری سے 12فروری تک کھیل کود اور دیگر مختلف مقابلے منعقد کیے جائیں گے ۔
آر این ایس ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پروگرام کمیٹی کنوینر کی حیثیت سے تفصیلات پیش کرتے ہوئے پشپا لتا وئیدیا نے کہا کہ 15 فروری کو تیسرا سالانہ شیوراتری جاگرن اتسوا منایا جائے گا ۔ اس موقع پر بھٹکل ودھان سبھا حلقے کے مرد و خواتین کے لئے میراتھن، رنگولی، اسکپنگ، تیز دوڑ، میوزیکل چیئر، ڈسکس تھرو، شاٹ پٹ، والی بال جیسے کھیلوں کے الگ الگ مقابلے ہونگے ۔ اس کے علاوہ 12 فروری کو شام میں 'اسپیشل آئیدیل کپل' (میاں بیوی) کا مقابلہ ہوگا ۔