ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مُنڈگوڈ : آر ٹی آئی کارکنان کے روپ میں جبری وصولی کا دھندا چلانے والے ملزمین گرفتار

مُنڈگوڈ : آر ٹی آئی کارکنان کے روپ میں جبری وصولی کا دھندا چلانے والے ملزمین گرفتار

Sat, 08 Nov 2025 21:42:35    S O News
مُنڈگوڈ : آر ٹی آئی کارکنان کے روپ میں جبری وصولی کا دھندا چلانے والے ملزمین گرفتار

مُنڈگوڈ 8 / نومبر (ایس او نیوز) رائٹ ٹو انفارمیشن کارکنان کے روپ میں کروڑوں روپے لوٹنے کا منصوبہ بنانے والے پانچ ملزمین کو ہُبلی کے گوکل روڈ پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت گدگ کے رہنے والے منجوناتھ ہدناور، مُنڈگوڈ کے ویریش کمار لنگدالا، مہادیشور لنگدالا، مہابلیشور شیرور اور شیوپّا بومنہلّی کے طور پرکی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی آئی کے نام پر لوٹ کا دھندا چلانے والے یہ ملزمین کوآپریٹیو بینکوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا کر کام کر رہے تھے۔  ایسی ہی ایک کوشش میں ملزم منجوناتھ نے گوکل روڈ ہبلی میں واقع سمردھی کوآپریٹیو سوسائٹی کے ہیڈ اور جنرل منیجر کو جھوٹے الزامات کے تحت دھمکا کر 1.5 کروڑ روپے ادا کرنے کا مطالبہ رکھا تھا۔ اس تعلق سے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی تھی۔

پولیس کمشنر ششی کمار نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پولیس انسپکٹر پروین نیلمناور کی ٹیم نے کلیدی ملزم منجوناتھ کے علاوہ اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 1.70 لاکھ روپے ضبط کرلیے۔ اس ٹولی میں شامل دیگر ملزمین کو تلاش کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ 


Share: