ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جرنلسٹس اسوسی ایشن کے لیے موہن نائک اور شیلیش وئیدیا بالترتیب صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب

بھٹکل جرنلسٹس اسوسی ایشن کے لیے موہن نائک اور شیلیش وئیدیا بالترتیب صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب

Tue, 23 Dec 2025 00:27:22    S O News
بھٹکل جرنلسٹس اسوسی ایشن کے لیے موہن نائک اور شیلیش وئیدیا بالترتیب صدر اور جنرل سیکریٹری منتخب

بھٹکل، 22 دسمبر(ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے لیے پیر کومنعقدہ انتخابات میں موہن نائک کو صدر اور شیلیش وئیدیا کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ عتیق الرحمن شاہ بندری نائب صدر جبکہ فیاض مُلّا خزانچی منتخب ہوئے۔ تمام عہدیداران کا انتخاب اتفاقِ رائے سے عمل میں آیا۔

اس موقع پر سینئر صحافی آر کے بھٹ نے نئے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسوسی ایشن کو مزید متحرک بنانے پر زور دیا۔ وہیں ایک اور سینئر صحافی ستیش کمار نائک نے نئے عہدیداران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھٹکل میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کی اپنی عمارت کے لیے ریاستی وزیر اور بھٹکل کے رکنِ اسمبلی منکال وئیدیا سے ملاقات کرنی چاہئے اور ہم سب کو مل کر اسوسی ایشن کو پھر ایک بار فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔

تقریب میں اسوسی ایشن کے اعزازی صدر ایم آرمانوی کے علاوہ رگھویندر ہیبّار، رضوان گنگاولی، مولوی اظہر برماور، وشنو دیواڑیگا، منموہن نائک، لوکیش نائک، پرسنّا بھٹ، ایشور نائک، بھاسکر نائک اور عنایت اللہ گوائی موجود تھے۔

bhatkal-journalist-association-2

Click here for report in English


Share: