ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونا خریدنے بھٹکل آنے کے بعد لاپتہ کمٹہ کا نوجوان ٹمکورو سے بازیاب

سونا خریدنے بھٹکل آنے کے بعد لاپتہ کمٹہ کا نوجوان ٹمکورو سے بازیاب

Sun, 08 Feb 2026 23:40:21    S O News

بھٹکل8/فروری (ایس او نیوز): شادی کی تیاریوں کے لیے سونا خریدنے بھٹکل آیا کمٹہ کا ایک نوجوان، جو مسجد جانے کی بات کہہ کر لاپتہ ہو گیا تھا، بالآخر ساڑھے تین ماہ بعد ٹمکورو میں مل گیا ہے۔ اس پراسرار گمشدگی کے معاملے کو بھٹکل ٹاون پولیس نے تکنیکی جانچ اور مسلسل تفتیش کے بعد حل کر لیا ہے۔

IMG-20260208-WA0038

لاپتہ نوجوان کی شناخت کمٹہ تعلقہ کے رہائشی اور بیرونِ ملک ملازمت کرنے والے ذاکِر بیگ (33) کے طور پر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 18 اکتوبر 2025 کو ذاکر بیگ اپنی شادی کے لیے سونے کے زیورات خریدنے کی غرض سے اپنی بھابھی اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ بھٹکل آیا تھا۔ اس دوران وہ نور مسجد میں نماز ادا کرنے جانے کے بعد اچانک لاپتہ ہو گیا۔ وہ نہ تو رشتہ داروں کے گھر پہنچا اور نہ ہی کسی سے رابطہ کیا، جبکہ اس کا موبائل فون بھی بند پایا گیا، جس کے بعد اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

بھٹکل ٹاون پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ تکنیکی جانچ کے دوران پولیس کو اہم سراغ ملا کہ ذاکر بیگ نے اپنا موبائل فون فروخت کر دیا تھا۔ اسی سراغ کی بنیاد پر پولس انسپکٹر دیواکر کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم ٹمکورو روانہ ہوئی۔

پولیس ٹیم نے ٹمکورو میں واقع ایک فیکٹری میں مزدوری کرتے ہوئے ذاکر بیگ کو تلاش کر لیا۔ بیرونِ ملک ملازمت کرنے والا نوجوان شادی کے ایام میں اچانک سب کچھ چھوڑ کر فیکٹری میں کام کر رہا تھا، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ پولس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کردی ہے۔


Share: