ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منکی پٹن پنچایت کے انتخابات - دسمبر 19 سے 21 تک نافذ ہوں گے امتناعی احکامات

منکی پٹن پنچایت کے انتخابات - دسمبر 19 سے 21 تک نافذ ہوں گے امتناعی احکامات

Sun, 14 Dec 2025 11:55:24    S O News

بھٹکل،  14/ دسمبر (ایس او نیوز)پڑوسی  ہوناور تعلقہ کے منکی پٹن پنچایت کے لئے عام انتخابات منعقد ہونے کے پس منظر میں دسمبر 19 سے 21 تک اس علاقے میں امتناعی احکامات نافذ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ منکی پٹن پنچایت 20 وارڈوں پر مشتمل ہے  اور اس کے نمائندوں کے انتخاب کے لئے 20 پولنگ بوتھ ہونگے ۔ انتخابی کارروائی کو منصفانہ اور پرامن طریقے سے پورا کرنے کے لئے اتر کنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے لکشمی پریا نے بی این ایس  قانون کی دفعہ 163 اور پولیس ایکٹ کی دفعہ 35 کے تحت 19 دسمبر کی شام 5 بجے سے 21 دسمبر کی رات 12 بجے تک منکی پٹن پنچایت حدود میں امتناعی احکامات نافذ کیے ہیں ۔     


Share: